چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر اشوک کمار شکلا نے بتایا کہ 'منگل کی دیر رات موصول رپورٹ میں ایک جونیئر ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے فورا بعد محکمہ صحت نے 50میڈیکل اسٹاف کے نمونے لے کر جانچ کے لیے بھیج دئیے ہیں۔
کانپو: جونیئر ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق - Chief Medical Officer Dr. Ashok Kumar Shukla
ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں ایک جونیئر ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔

کانپو: جونیئر ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق
میڈیکل کے ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایا کہ جی ایس وی ایم میڈیکل کالج میں ایک نان پی جی جونیئر ڈاکٹر کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد جب تفصیلات طلب کی گئیں تو پتہ چلا کہ جونیئر ڈاکٹر بخار آنے کے بعد بھی ہیلٹ ایمرجنسی کے آرتھو پیڈکس ڈپارٹمنٹ میں اپنی ڈیوٹی کرتا رہا یہاں تک کی جب جانچ رپورٹ میں اس کے اندر کورونا کی تصدیق ہوئی ہے اس کے بعد اس نے ڈیوٹی پر آنا بند کیا۔
میڈیکل کے طلبہ اور جونیئر ڈاکٹروں کے اسکریننگ کی تیاری کی جارہی ہے۔