اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتر پردیش میں جنگل راج قائم: جاوید عابدی - up news

سماج وادی پارٹی کے رہنما جاوید عابدی نے ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے آج کہا کہ 'بی جے پی کے زیر اقتدار اترپردیش میں جنگل راج قائم ہے۔'

اتر پردیش میں جنگل راج قائم: جاوید عابدی
اتر پردیش میں جنگل راج قائم: جاوید عابدی

By

Published : Mar 6, 2021, 9:59 PM IST

نوئیڈا: سماج وادی پارٹی کے قومی سکریٹری اور سابق کابینہ وزیر جاوید عابدی آج نوئیڈا کے سیکٹر 63 میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کیا۔

اس دوران انہوں نے سماجوادی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی کے زیر اقتدار اترپردیش میں جنگل راج قائم ہے۔'


انہوں نے کہا کہ ریاست میں ہر طبقہ اور مذہب کے لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے بہن بیٹیوں کی عزت و آبرو کی حفاظت کرنے میں موجودہ حکومت ناکام ہے۔

جاوید عابدی نے ایس پی کارکنان سے کہا کہ 'وہ گھر گھر جاکر اکھلیش یادو کے دور اقتدار میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے بارے میں عوام کو بتائیں۔' اس بار نوئیڈا سے سماج وادی پارٹی کا رکن اسمبلی منتخب ہونا چاہیے۔

اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے ترجمان بلال برنی، محمد تسلیم کے علاوہ ایس پی کے سیکڑوں رہنما اور کارکنان موجود تھے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details