الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس گوند ماتھر کی منظوری سے رجسٹرار جنرل اجے کمار شریواستو کی جانب سے سبھی ڈسٹرکٹ ججوں اور خصوصی افسران کو بھجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں ملنے والی مارچ ماہ کی تنخواہ سے ایک دن کی تنخواہ کاٹ کر ہائی کورٹ کو مطلع کیا جائے۔
'جوڈیشیئل افسران و ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ نہیں ملے گی' - نچلی عدالتوں
کورونا وائرس کے خطرات سے نپٹنے کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ اور نچلی عدالتوں کے ملازمین، افسران کی ایک دن کی بیسک تنخواہ وزیر اعظم راحت فنڈ میں جمع کی جائے گی۔
الہ آباد ہائی کورٹ
ایسی ہی ہدایت کامرشیل کورٹ، آٹو اکسیڈنٹ کلیم ٹریبونل اور لینڈ ٹریبونل اور بحالی ٹریبونل کے پریذائڈنگ افسران کو بھی دئیے گئے ہیں۔
یہ حکم ہائی کورٹ کے تحت آنے والے سبھی عدالتوں کے افسران و ملازمین پر نافذ ہوگا۔