مراد آباد میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا BJP National President JP Nanda ایک سیاسی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو تنقید کی۔
نڈا نے کہا، جب اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی کی حکومت تھی تو اس وقت مظفر نگر میں فساد ہوا تھا اور اکھلیش یادو نے فساد میں شامل شخص کو ہوائی جہاز سے بلا کر لکھنؤ میں خاطر داری کی تھی۔ اس وقت اکھلیش یادو کی حکومت فساد روکنے میں ناکام رہی، جب کہ یوگی حکومت میں پانچ سال میں کوئی بھی فساد نہیں ہوا۔
جے پی نڈا نے کہا کہ گورکھپور سیریل بلاسٹ بم معاملے میں اور رام پور سی آر پی ایف کیمپ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے کیس اکھلیش یادو نے واپس لے لیے تھے اور اس وقت بھی ہائی کورٹ میں سماجوادی پارٹی کی حکومت کی سرزنش کی گئی تھی۔