اتر پردیش کے نوئیڈا میں سینکڑوں صحافیوں نے ڈی ایم سہاس ایل وائی کو گورنر کے نام میمورنڈم دیا۔ میڈیا ہاؤس پر کارروائی پر صحافیوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
اس دوران صحافیوں نے نعرہ لگایا اور اپنا احتجاج درج کرایا۔ صحافیوں کا کہنا تھا کہ حکومت کچھ بھی کر سکتی ہے لیکن وہ ہمارے قلم اور آواز کو دبا نہیں سکتی، ہم سچ کے ساتھ ہیں اور سچ دکھائیں گے، کسی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔
صحافیوں نے کہا کہ ہم نا انصافی کے خلاف مضبوطی سے لڑیں گے۔ اس دوران صافی دانش عزیز نے کہا کہ ہمارا کام سچائی کو سامنے لانا ہے ہم کسی کے خلاف بغض نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کی چھاپے ماری صحافت کی آزادی پر حملہ ہے۔