اردو

urdu

ETV Bharat / state

Journalists Protest in Muzaffarnagar: ہراساں کیے جانے کے خلاف صحافیوں کا احتجاج

اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے کلیکٹریٹ کے احاطے میں آج سینکڑوں کی تعداد میں صحافیوں نے ہراساں کیے جانے اور صحافیوں پر ہورہی زیادتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئےایک میمورنڈم ریاستی گورنرکے نام ضلع انتظامیہ کو پیش کیا۔Journalists Protest in Muzaffarnagar

مظفرنگر:صحافی کو ہراساں کیے جانے کے خلاف صحافیوں کا احتجاج
مظفرنگر:صحافی کو ہراساں کیے جانے کے خلاف صحافیوں کا احتجاج

By

Published : Apr 16, 2022, 6:25 PM IST

کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر پیپر لیگ وائرل کے معاملے میں بلیاں انتظامیہ کے ذریعے نقل مافیاؤں کی پول کھولنے والے صحافی کو ضلع انتظامیہ نے جیل بھیج دیا تھا جس معاملے پر پوری ریاست میں صحافیوں میں غصہ ہے۔ آج ضلع کلیکٹریٹ میں صحافیوں کی گرامین پترکار ایسوسی ایشن Journalist Association اتر پردیش کی ضلع یونٹ مظفر نگر نے صوبائی عہدے داروں کی ہدایت پر منڈل صدر کی قیادت میں گورنر کے نام سات نکاتی میمورنڈم ضلع انتظامیہ کو پیش کیا۔Journalists Protest in Muzaffarnagar

مظفرنگر:صحافی کو ہراساں کیے جانے کے خلاف صحافیوں کا احتجاج


میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا کہ پیپر لیک کرنے والے نقل مافیا اور ضلع مجسٹریٹ کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے اور فرضی طریقے سے جیل بھیجے گئے صحافی کی رہائی اور مقدمہ خارج کی جائے۔ ضلع مجسٹریٹ اور سپریٹینڈنٹ آف پولیس کی جوڈیشیل انکوائری کرائیں دونوں کو معطل کیا جائے تاکہ ریاست میں تفتیش متاثر نہ ہو سکے۔ صحافیوں کے ہراساں کرنے کے واقعات کو فوری طور سے روکا جائے۔

مزید پڑھیں:

نوئیڈا میں صحافی اور طلباء بھی غیر محفوظ

مظاہرین نے کسی بھی صحافی کو اس وقت تک گرفتار نہیں کیا جائے جب تک وہ اس کیس میں مبینہ طور پر ملوث نہیں پایا جائے۔ تفتیش محکمہ پولیس کے اعلی افسران کی سطح پر مکمل کی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details