تقریب کا آخری روز خصوصی طور پر صحافیوں کے لیے وقف کیا گیا اور انہیں اعزازات سے بھی نوازا گیا۔
اس موقع پر تمام صحافیوں اور مذکورہ ٹرسٹ کے ارکان نے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔
'صحافت کا گاندھی جی کی تعلیم عام کرنے میں اہم کردار ' قابل ذکر ہے کہ بارہ بنکی کے گاندھی بھون میں مہاتما گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر سات روزہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ پروگرام کا افتتاح سابق مرکزی وزیر منوج سنہا نے کیا تھا، اس کے بعد سات روز تک مسلسل پروگرام جاری رہا۔
تقریب کے اختتام پر صحافیوں نے گاندھی جینتی سمارو ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا۔
ٹرسٹ کے کنوینر عمیر قدوائی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'صحافی ہمارے سماج کا حصہ ہیں اور صحافت کے ذریعے ہی گاندھی جی جیسی اہم ہستیوں کے خیالات کو دنیا تک پہنچایا جاسکتا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'اگر صحافیوں کے کام کی حوصلہ افزائی نہیں کریں گے تو یہ ان کے ساتھ نا انصافی ہوگی'۔