اتر پردیش ورکنگ جرنلسٹ یونین کے سبھی ممبروں کی جانب سے صحافیوں اور معاشرے کے مفاد میں اہم تعاون دینے والے ادیبوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔
اس موقع پر بزرگ اردو صحافی اسرار احمد نے اس اعزاز کے لئے یونین کے سبھی ممبر اور عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا۔
بھارت کے مشہور و معروف شاعر منصور عثمانی نے سبھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آپ سب کا پیار اور محبت دیکھ کر مجھے بےحد خوشی ہوئی، یہ اعزاز میرے لئے ایک یادگار لمحہ ہے۔