علیگڑھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع علیگڑھ کے تھانہ مہواکھیڑا علاقہ میں واقع دھنی پور منڈی احاطے میں ایک نامعلوم افراد نے نجی ٹی وی چینل کے صحافی مکیش گپتا کو گولی مار کر زخمی کر دیا، زخمی صحافی کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Journalist injured in firing by unknown person in Aligarh
اطلاع کے مطابق گزشتہ شب صحافی مکیش گپتا اپنے دو دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر باتیں کر رہے تھے، اسی دوران وہاں کچھ لوگ آئے اور مکیش سے جھگڑا ہو گیا، یہ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ دوسری طرف سے نامعلوم افراد نے مکیش کو گولی مار دی، پیٹ میں گولی لگنے سے مکیش شدید زخمی ہو گیا، اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے زخمی صحافی کو علاج کے لیے اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔
علیگڑھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں صحافی زخمی اطلاع کے مطابق علی گڑھ پولیس نے کچھ افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا ہے، اطلاع ملنے پر علیگڈھ ایس ایس پی کالاندھی نیتھنی میڈیکل کالج پہنچے، پولیس کے مطابق یہ واقعہ دھنی پور اناج منڈی کی دکان نمبر 71 میں رات 11:30 بجے کے قریب پیش آیا جب ایک نجی ٹی وی چینل مکیش گپتا اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ بیٹھ کر باتیں کر رہے تھے، بتایا گیا ہے کہ تبھی کچھ اور نوجوان وہاں آئے، دونوں فریقین میں جھگڑا ہو گیا، جھگڑے میں ایک طرف سے سیدھی فائرنگ کر دی گئی اور ایک گولی مکیش گپتا کے پیٹ میں لگی جس کے بعد حملہ آور موقع سے فرار فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: Husband Shot Dead of Wife: بیوی کے کردار پر شک، شوہر نے گولی مار دی
اس اطلاع پر گاندھی پارک پولیس سب سے پہلے تھانے پہنچی اور زخمی مکیش کو میڈیکل میں داخل کرایا۔ ایس ایس پی کالاندھی نیتھانی بھی جے این میڈیکل کالج پہنچ گئے، ایس ایس پی کے مطابق زخمی مکیش گپتا ایک میڈیا انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ ہیں ابھی تحقیقات جاری ہے، شکایت موصول ہونے کے بعد کارروائی کی جائے گی، معلومات کی بنیاد پر کچھ نوجوانوں کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا ہے۔'