اردو

urdu

ETV Bharat / state

Agnipath Scheme: نوجوانوں کو سمجھانے کے لئے پولیس اور سابق فوجیوں کی مشترکہ پریس کانفرنس - اسکیم کے فوائد سے نوجوانوں کو واقف کرانے کے لئے مشترکہ پریس کانفرنس

نوئیڈا پولیس اور سابق فوجیوں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اس منصوبے کے مختلف پہلوں پر تفصیلی روشنی ڈالی،اس میں آرمی ویٹرن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اگنی پتھ اسکیم کے تعلق سے غلط فہمیوں کا شکار نہ ہوں۔ Joint Press Conference to Acquaint the Youth with the Benefits of Agnipath Scheme

پریس کانفرنس
پریس کانفرنس

By

Published : Jun 22, 2022, 11:52 AM IST

مرکزی حکومت کی جانب سے اگنی پتھ اسکیم کو درست اور فائدہ مند ثابت کرنے کے لئے لیے سرکاری سطح پر کوششیں شروع ہو گئی ہیں۔ نوئیڈا کے ایڈیشنل ڈی سی پی رن وجے سنگھ نے اس تناظر میں ضلع کے سابق فوجیوں کو میڈیا کلب میں جمع کر کے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس پریس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو یہ سمجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ اگنی پتھ اسکیم نوجوانوں کے حق میں فائدہ مند ہے۔ Joint Press Conference to Acquaint the Youth with the Benefits of Agnipath Scheme

نوئیڈا پولیس اور سابق فوجیوں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اس منصوبے کے مختلف پہلوں پر تفصیلی روشنی ڈالی،اس میں آرمی ویٹرن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اگنی پتھ اسکیم کے تعلق سے غلط فہمیوں کا شکار نہ ہوں۔


ریٹائرڈ کرنل آر کے بھوشن نے کہا کہ فوج میں ملک کی خدمت کرنے والا ایک بھی نوجوان سڑک پر آکر ملک کی املاک کو تباہ نہیں کرسکتا۔ اس کے ساتھ ریٹائرڈ کرنل آئی پی سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کو ینگ آرمی کی ضرورت ہے۔ اس طرح کے نظام دنیا کے بڑے ممالک میں چل رہے ہیں۔ ایسے میں ہندوستان میں بھی اس کی ضرورت تھی۔ اس کے بعد آرمی ویٹرن نے بتایا کہ 25 فیصد فوجیوں کو لیا جایا جائے گا۔ 75% بہت زیادہ ٹرینڈ ہو گا۔ تاکہ ریٹائر ہونے کے بعد بھی کئی جگہ جا سکیں۔ انہیں کئی مسلح افواج، PSUs، بینکوں میں ترجیح دی جائے گی۔
مزید پڑھیں:Agnipath Scheme: مظاہرین کو سمجھانے کے لیے سابق فوجیوں اور فوجی تنظیموں سے مدد کی اپیل


اے ڈی سی پی رنوجے سنگھ نے کہا کہ ہنگامہ کرنے والے نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر ریٹائرڈ کرنل ایس کے ووہرا، آر۔ کرنل ایس کے سریواستو، آر کرنل شیلیندر سنگھ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details