اردو

urdu

ETV Bharat / state

Employment Festival in Lucknow لکھنؤ میں اقلیتی نوجوانوں کیلئے روزگار میلہ، کیا بی جے پی حکومت مسلمانوں کا اعتماد حاصل کرسکے گی؟ - Uttar Pradesh Minority Department

اترپردیش اقلیتی محکمہ کے زیر اہتمام شیعہ پی جی کالج میں روزگار میلہ کا اہتمام کیا گیا جس میں 44 نجی کمپنیوں نے شرکت کی جب کہ اس میں تقریباً 2500 امیدوار شامل ہوئے۔ مجموعی طور پر 1165 امیدوار کو ملازمت حاصل ہوئی۔ اس پروگرام میں آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا یعسوب عباس اور اقلیتی فلاح کے وزیر مملکت دانش آزاد انصاری سمیت شہر کی معزز سرکردہ شخصیات موجود رہیں۔ Employment Festival organized in Lucknow

لکھنو میں اقلیت نوجوان کے لیے روزگار میلہ، حکومت کیا مسلم سماج کا اعتماد حاصل کرسکے گی؟
لکھنو میں اقلیت نوجوان کے لیے روزگار میلہ، حکومت کیا مسلم سماج کا اعتماد حاصل کرسکے گی؟

By

Published : Nov 17, 2022, 2:19 PM IST

لکھنؤ: یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی حکومت نے ریاست بھر میں میں اقلیتی طبقہ کے اکثریتی علاقے میں روزگار میلہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان وزیر مملکت دانش آزاد انصاری نے کیا تھا۔ اسی کے تحت لکھنؤ کے شیعہ پی جی کالج میں روزگار میلہ کا اہتمام کیا گیا۔ روزگار میلے میں آئے ہوئے طلباء و طالبات نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کی۔ نشاط فاطمہ نے بتایا کہ یوگی حکومت کا یہ قدم قابل تعریف ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بے روزگاری نہ صرف سماج کے لیے پریشان کن ہے بلکہ حکومت کے لیے بھی اہم چیلنج ہے اور اس کو کم کرنے کے لیے حکومت نے جو قدم اٹھایا ہے یہ لائق ستائش ہے۔ Job Fair in Lucknow organized by Uttar Pradesh Minority Department

لکھنو میں اقلیت نوجوان کے لیے روزگار میلہ، حکومت کیا مسلم سماج کا اعتماد حاصل کرسکے گی؟

یہ بھی پڑھیں:

شفقت فاطمہ نے یہ بھی کہا کہ اتر پردیش حکومت نے اقلیتی طبقہ کے لیے کئی مخالف فیصلے لیے ہیں لیکن ان فیصلوں کے بعد ابھی اس طرح کے قدم اٹھانا کہیں نہ کہیں سماج کا اعتماد حاصل کرنے کے مترادف ہوگا۔ آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری یعسوب عباس نے کہا کہ دانش آزاد انصاری کا بے حد شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے شیعہ پی جی کالج کو روزگار میلے کے لیے منتخب کیا۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی ہے یہ ایک اچھی کوشش ہے کہ اقلیتی نوجوانوں کو روزگار سے جوڑا جائے تاکہ وہ بہتر زندگی گزار سکیں۔ آنے والے دنوں میں بینکنگ شعبہ میں ملازمت سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے مختلف بینکز کی جانب سے دعوت دی جائے گی اس کے بعد اور دیگر شعبہ میں ملازمت دلانے کے لیے سرگرم رہیں گے۔

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے شفقت فاطمہ نے کہا کہ مسلم معاشرے میں خواتین کے لیے ملازمت کرنا بے حد دشوار ہوتا ہے ہم خواتین کو ملازمت ملنے میں بھی پریشانیاں آتی ہیں شادی روک جاتی ہے۔ اس سے قبل عیش باغ کے طیب ہال میں روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا تھا کہ وہاں کچھ لوگوں کو مایوسی حاصل ہوئی اس لیے یہاں بھی اگرچہ امیدوار کم آئے لیکن ہم نتائج پر بھروسہ کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔

فضا خان نے کہا کہ سرکاری محکموں میں خالی عہدوں پر تقرری کے لیے حکومت کام نہیں کر رہی ہے اگر ان عہدوں کو بھرا جائے تو بڑی تعداد میں نوجوانوں کو روزگار حاصل ہوگا۔ مدرسہ حنفیہ ضیاء القران کے استاد مولانا فہیم نے کہا کہ مدارس کے طلبا کو روزگار سے جوڑنا چاہیے ان کے لیے بھی اس طرح کے میلے کا اہتمام کیا جائے وہ سبھی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details