اتر پردیش:ضلع بارہ بنکی کے اسینی گاؤں میں واقع اودھ پرائیویٹ آئی ٹی آئی میں روزگار میلے کا اہتمام کیا گیا، روزگار میلے میں لاوا انٹرنیشنل اور ویبکو جیسی کمپنیز کے نمائندوں نے روزگار کے متلاشی نوجوانوں کا انتخاب کیا۔ Organized job fair at Barabanki by Avadh ITI
عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد منعقد اس روز گار میلے میں کثیر تعداد میں طلبا نے شرکت کی۔ متعدد کمپنیز کے نمائندوں نے انٹرویو سمیت متعدد مراحل کی تکمیل کے بعد 250 طلبا کو منتخب کیا۔ اودھ پرائیویٹ آئی ٹی آئی کے پرنسپل جتیندر گپتا نے بتایا کہ ان کے یہاں الیکٹریشن سمیت مختلف شعبوں کے لئے انٹرویو لئے جارہے ہیں۔