علی گڑھ:علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلباء کو تعلیم کے ساتھ تربیت بھی دی جاتی ہے۔ اسی لئے بڑی تعداد میں طلباء و طالبات اے ایم یو میں داخلے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔اب اے ایم یو کا ٹریننگ و پلیسمنٹ دفتر گزشتہ کچھ برسوں سے اے ایم یو طلباء کو یونیورسٹی کیمپس میں مختلف کمپنیوں کو بلا کر نوکری دستیاب کروا رہا ہے جس کے کئے وہ وقتا فوقتا جاب فیئر کا اہتمام کرتا رہتا ہے۔
اے ایم یو میں ٹریننگ و پلیسمنٹ دفتر کی جانب سے پہلی مرتبہ طالبات کے لئے ایک روزہ 'پرواز' کے عنوان سے جاب فیئر کا 10 ستمبر کو ویمنس کالج میں منعقد کیا جائے گا جس میں تقریبا 15 کمپنیاں شریک ہوں گی۔
پرواز کے عنوان سے جاب فیئر سے متعلق پریس کانفرنس میں ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر اور کنوینر سعد حمید نے بتایا کہ جاب فیئر میں مختلف شعبوں کی نمائندگی کرنے والی کمپنیاں شریک ہوں گی اور یونیورسٹی کی انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طالبات کو انٹرویو، مباحثے اور سلیکشن کے مختلف مراحل میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔