علیگڑھ: اترپردیش کے ضلع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے آج جواہر لال نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) میں ڈاکٹریٹ آف میڈیسن (ڈی ایم) کارڈ یالوجی کورس کا رسمی طور سے افتتاح کیا۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کا شمار ملک کے عمدہ اور بڑے سرکاری اسپتالوں میں ہوتا ہے، جہاں بڑی تعداد میں اترپردیش کے مختلف اضلاع سے مریض علاج کے لیے آتے ہیں جن کا علاج ان کے علاقوں کے دوسرے اسپتالوں میں نہیں ہو پاتا یا پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج کروانے کے لیے مریضوں کے پاس رقم نہیں ہوتی۔ ۔ DM Cardiology Started in JN Medical College of AMU
وہیں دوسری جانب جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں بڑی تعداد میں طلبا و طالبات میڈیکل کی تعلیم بھی حاصل کرتے ہیں۔ یہاں دیگر میڈیکل کالج و اسپتالوں کے مقابلے میں کم رقم میں میڈیکل کی تعلیم دی جاتی ہے اور ساتھ ہی یہاں پر میڈیکل کی تعلیم کے دوران میڈیکل کی پریکٹس کے لیے اچھے مواقع بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔
اے ایم یو کے 'جے این ایم سی' میں داخلہ لینے والے طلبہ کے لیے اب جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں ڈی ایم یعنی ڈاکٹریٹ آف میڈیسن کارڈیالوجی کورس کا بھی آج افتتاح کیا گیا۔
اے ایم یو شعبہ رابطہ عامہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ڈی ایم کارڈیالوجی کورس کا رسمی طور سے افتتاح کیا جس کے بعد جے این ایم سی ملک کے ایسے چنندہ میڈیکل کالجوں میں شامل ہوگیا ہے جہاں ڈی ایم کارڈیالوجی کورس دستیاب ہے۔ وائس چانسلر نے کارڈیالوجی شعبہ میں پوسٹ گریجویٹ سیمینار اور سی سی یو کمپلیکس میں کلر ڈوپلر ایکو مشین (Color Doppler Echo Mashine) کا بھی افتتاح کیا۔
مزید پڑھیں:
اس موقع پر ڈی ایم کارڈیالوجی کورس کے JN Medical College,Aligarh Muslim University Start DM (Cardiology) طلبہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر منظور نے کہا "دل کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے لیے ایسے ڈاکٹروں کی ضرورت ہوتی ہے جو قلبی نظام اور سپر اسپیشلٹی ٹریننگ کی باریکی سے واقف ہوں۔ ڈی ایم کارڈیالوجی کورس ڈاکٹروں کو سرکاری اور نجی اسپتالوں میں امراض قلب کے ماہرین کے لیے درکار مکمل معلومات فراہم کرے گا"۔ انہوں نے سستی قیمت پر جدید ترین کارڈک کیئر فراہم کرنے میں جے این ایم سی کے ماہرین امراض قلب کی کوششوں پر بھی گفتگو کی۔