ضلع بارہ بنکی کے جی آئی سی آڈیٹوریم میں سویپ پروگرام بنام ووٹر بیداری مہم میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے وینکٹیشور لو نے کہا کہ اگر لوگوں کو اپنے ووٹ اور اپنے حقوق کے بارے میں سمجھ آجائے تو سویپ پروگرام کامیاب ہو جائیں گے۔
اچھی جمہوریت کے لیے اچھے امیدوار کا انتخاب ضروری: وینکٹیشور لو - اترپردیش
ریاست اترپردیش کے چیف الیکشن افسر وینکٹیشور لو نے کہا ہے کہ جمہوریت کو اور اچھا بنانے کے لئے سماج کے بیدار لوگوں کو مزید بیدار ہونا پڑے گا اور اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ اچھے امیدواروں کا انتخاب کریں۔
وینکٹیشور لو، چیف الیکشن افسر، اترپردیش
انہوں کے کہا کہ جمہوریت کو خوبصورت کرنے اور آئین کو مضبوط کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ اور صاف و شفاف ووٹنگ بے حد ضروری ہے۔ اس لے ووٹنگ کے تئیں سماج کے بیدار لوگوں کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔