اترپردیش کے جھانسی ضلع کے باروساگر تھانہ علاقے میں بیٹوا ندی کے کنارے ایک جزیرے پر پھنسے لوگوں کو بچانے کے لیے ایس ڈی آر ایف اور فوج کی ٹیمیں جمعرات کی صبح پہنچ گئیں۔
ڈپٹی کلکٹر تہراولی اندراکانت دویدی نے بتایا کہ دریا کے تیز بہاؤ کی وجہ سے جزیرے پر لوگوں کے پھنسے ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد ایس ڈی آر ایف اور فوج دونوں کو بچاؤ کام کے لیے مطلع کیا گیا تھا اور ٹیمیں رات کو ہی یہاں پہنچ گئی تھیں لیکن اندھیرے کی وجہ سے رات میں بچاؤ کام شروع نہیں کیا جاسکا تھا۔
ٹیمیں صبح ہوتے ہی موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ دریا میں بہاؤ بہت تیز ہے اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ کا معائنہ کر رہے ہیں۔دریا کے تیز بہاؤ کے درمیان لوگوں کو محفوظ کنارے تک کیسے پہنچایا جائے اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ ہر قسم کے حفاظتی انتظامات کے ساتھ ٹیموں کے مشورے پر ریسکیو کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔