اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jhansi Murder Case جھانسی پولیس نے قتل کیس کا انکشاف کیا، ملزمان گرفتار - سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیوہاری مینا کا بیان

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیوہاری مینا نے ایک شخص کے قتل کیس کا انکشاف کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ ٹیمیں تعینات کر دی گئیں تاکہ واقعہ سے پردہ اٹھایا جا سکے۔ بہت ہی سائنسی طریقوں سے شواہد اکٹھے کیے گئے اور یہ بات سامنے آئی کہ مقتول کا داماد مہاراج پورہ تھانہ اورچھا ضلع نواڈی کا رہنے والا وجے ہند اور ایک اور انشول راجپوت ساکن نائکوان تھانہ رکسا اس قتل میں ملوث تھے۔ Jhansi Police Disclosed Murder Case

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 9, 2022, 4:57 PM IST

جھانسی: اتر پردیش میں جھانسی کے رکسا تھانہ علاقے میں ایک شخص کے قتل کیس کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے ملزم داماد کو دوسرے کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) شیوہاری مینا نے یہاں پولیس لائنز میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 3 ستمبر کو رکسا تھانہ علاقے کے چوکی ڈوگری علاقے میں لودھین کے ڈیرہ کی پہاڑیوں کے قریب جنگل سے ایک لاش مسخ شدہ حالت میں ملی تھی۔ لاش کی شناخت جواہر سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ جس جگہ سے لاش برآمد ہوئی وہاں سے کچھ کپڑے اور شراب کے تین پاؤچ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ فرانزک ٹیم نے بہت سنجیدگی اور باریک بینی سے شواہد اکٹھے کیے اور پاؤچ کے بارکوڈ کو اسکین کرکے دکان کا سراغ لگایا۔Jhansi Police Disclosed Murder Case

دکان کے اندر اور اس کے آس پاس نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ ٹیمیں تعینات کر دی گئیں تاکہ واقعہ سے پردہ اٹھایا جا سکے۔ بہت ہی سائنسی طریقوں سے شواہد اکٹھے کیے گئے اور یہ بات سامنے آئی کہ مقتول کا داماد مہاراج پورہ تھانہ اورچھا ضلع نواڈی کا رہنے والا وجے ہند اور ایک اور انشول راجپوت ساکن نائکوان تھانہ رکسا اس قتل میں ملوث تھے۔

اس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور دونوں کو کل پولیس نے شیو پوری-جھانسی ہائی وےپر گرفتار کر لیا۔ تفتیش کے دوران دونوں نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا اور ان کے کہنے پر قتل کی واردات میں استعمال ہتھیار بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ وجے نے بتایا کہ اس کے سسر جواہر سنگھ کی وجہ سے ان کے گھر میں کافی جھگڑا رہتا تھا۔ اس نے اپنی بیٹی کو مسلسل وجے کے خلاف اکسایا، جس کی وجہ سے اس کی بیوی کے ساتھ اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ اس سے مایوس ہو کر وجے نے اپنے کزن انشول کے ساتھ مل کر جواہر سنگھ کے قتل کو انجام دیا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ اس قتل کیس میں پولیس کی مختلف ٹیموں نے انتہائی سائنسی طریقے سے شواہد اکٹھے کیے اور سارا معاملہ سامنے لایا۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بہترین کام کر کے معاملے کا پردہ فاش کرنے والی ٹیم کو پولس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے 25 ہزار کا انعام دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mohammad Salim طالب علموں کے قاتلوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ، محمد سلیم

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details