غازی آباد:متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اکتوبر 2021 میں جب وہ بینک گئیں تو ان کا لاکر چابی سے نہیں کھل پایا۔ جب یہ تین بار ہوا تو انہوں نے بینک کے حکام سے شکایت کی، لیکن ان کی شکایت کو نظر انداز کر دیا گیا۔ دباؤ ڈالنے پر بینک منیجر نے کمپنی کے انجینئر کو اپنی موجودگی میں بلا کر لاکر تڑوایا تو محض 6 لاکھ مالیت کے زیورات برآمد ہوئے جب کہ 70 لاکھ مالیت کے زیورات چوری ہو گئے۔ Jewellery Stolen From PNB Bank Locker
اس سلسلے میں انہوں نے 2019 سے اب تک کے تمام بینک افسران اور ملازمین کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ متاثرہ اشوک نگر کی رہائشی ہیں۔ ان کے شوہر سمیر گپتا ایک سافٹ ویئر انجینئر ہیں۔ ان کا آئی ٹی سیکٹر میں اپنا کاروبار ہے۔
متاثرہ خاتون پرینکا نے بتایا کہ گذشتہ 20 سالوں سے ان کا نہرو نگر میں واقع پنجاب نیشنل بینک کی برانچ میں اکاؤنٹ ہے اور انہوں نے اس اکاؤنٹ سے منسلک لاکر لے رکھا ہے۔
پرینکا نے بتایا کہ نومبر 2019 میں انہوں نے آخری بار اپنا لاکر کھولا تھا۔ پھر زیورات کو صحیح طریقے سے لاکر میں رکھا۔ اس کے بعد کووڈ کی وجہ سے وہ تقریباً دو سال تک بینک نہیں جا سکیں۔ اکتوبر 2021 اور دسمبر 2021 کو انہوں نے دو بار بینک جا کر چیک کرنے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں کھلا۔ Jewellery Stolen From PNB Bank Locker