ضلع کے وکاس نگر تھانہ علاقے کے رنگ روڈ پر بدری صرافہ جیولرس کے مالک ابھیشیک کیسروانی کو کار سوار بدمعاشوں نے لوٹ میں ناکام ہونے پر گولی ماری دی۔
زخمی ابھیشیک کیسروانی کو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے، ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
اس واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ڈی سی پی اوتری سمیت جوائنٹ کمشنر کرائم ٹراما سینٹر پہنچے۔
لکھنئو: کار سوار بدمعاشوں نے جیویلیرس کو گولی ماری پولیس موقع پر پہنچ کر سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے بدمعاشوں کا پتہ لگانے میں مصروف ہیں، وہیں حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ابھیشیک کیسروانی کی وکاس نگر میں بدری جیویلرس نام کی دکان ہے، اور وہ کلیانپور کے رہنے والے ہیں، بدھ کو دیر رات وہ دکان بند کرکے اپنے گھر کی کار سے جارہے تھے، اسی دوران کار سوار بدمعاشوں نے انہیں روک لیا، کار میں ابھیشیک کی اہلیہ بھی موجود تھی۔
بدمعاشوں نے پہلے لوٹ کی غرض سے کار کا شیشہ اتروانے کی کوشش کی، ناکام ہونے پر انہوں نے کار کے شیشہ سے طمنچہ لگا کر فائرنگ کردی، گولی ابھیشیک کیسروانی کے کاندھے پرلگی۔ بدمعاش وہاں سے فرار ہوگئے۔کیسروانی کی اہلیہ ان اس کی اطلاع پولیس کو دی۔