اردو

urdu

ETV Bharat / state

Javelin Stolen In Meerut میرٹھ میں گولڈن بوائے نیرج چوپڑا کے مجسمے سےبھالا غائب - ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ

میرٹھ ضلع میں کھیل کی دنیا میں ورلڈ ریکارڈ بنانے والی گولڈن بوائے نیرج چوپڑا کا مجسمہ نصب کیا گیا تھا۔ مجسمہ تو اپنی جگہ موجود ہے لیکن اس کا بھالا غائب ہے۔ سوشل میڈیا پر بھالا چوری کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس فورا حرکت میں آئی۔

میرٹھ میں گولڈن بوائے نیرج چوپڑا کے مجسمے سےبھالا غائب
میرٹھ میں گولڈن بوائے نیرج چوپڑا کے مجسمے سےبھالا غائب

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2023, 7:05 PM IST

میرٹھ میں گولڈن بوائے نیرج چوپڑا کے مجسمے سےبھالا غائب

میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کو اسپورٹس صنعت کے طور پر جانا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ میرٹھ کے پرانے ہاپوڑ اڈے کا نام اسپورٹس سٹی چوراہے کے نام پر رکھا گیا ہے۔ مختلف کھیلوں کے ذریعہ ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کے مجسمے چوراہے پر لگائے گئے ہیں۔ انہی میں سے ایک میرٹھ کے کھلاڑی نیرج چوپڑا کا مجسمہ بھی لگایا گیا ہے جس نے جیولین تھرو میں ورلڈ ریکارڈ بنانے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔

چوراہے پر لگائے گئے مجسمے میں نیرج چوپڑا کو بھالا پھینکتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو میرٹھ کی آن بان اور شان کے طور جانی جاتی ہے۔ ایسے میں میرٹھ میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں نیرج چوپڑا کا بھالا غائب ہے۔ اس کے بعد بھالا چوری کی باتیں بھی کہی جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Lucknow Development Authority Notice لکھنؤ میں دو ہزار مکانات پر انہدامی کارروائی کا خطرہ

میرٹھ کے بھیڑ بھاڑ والے چوراہے سے ورلڈ ریکارڈ بنانے والے کھلاڑی کے مجسمے سے بھالا چوری کی خبر کے بعد میرٹھ پولیس حرکت میں آگئی ہے۔پولیس کی جانب سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔لیکن ابھی تک پولیس کسی نتیجے پر پہنچ نہیں پائی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔تفتیش مکمل ہونے تک اس معاملے میں واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details