اتر پردیش کے ضلع جونپور کے مچھلی شہر تھانہ حلقہ کے موضع کوراہاں میں ہائی ٹینشن تار کی زد میں آنے سے ایک ہی گھر کے تین بچے شدید طور پر جھلس گئے، جس میں موقع پر ہی ایک بچے کی موت ہوگئی۔
دو بچوں کو شدید حالت میں ضلع اسپتال لایا گیا جہاں ابتدائی علاج کے بعد ان کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے انھیں وارانسی منتقل کردیا گیا۔
ضلع اسپتال کے ڈاکٹر نے بتایا کہ دونوں بچے 90 سے 95 فیصدی جلے ہوئے ہیں جن کی حالت بیحد نازک بنی ہوئی ہے جنہیں بہتر علاج کے لیے وارانسی ریفر کیا گیا ہے۔ جس میں ایک بچے کی موت ہوگئی۔