اردو

urdu

ETV Bharat / state

جونپور: سڑکوں کی حالت خستہ - جونپور کی خبر

سیور لائن بچھانے کے لیے شہر کی بیشتر سڑکوں اور گلیوں میں بیک وقت کام شروع کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Jaunpur: The condition of roads is worst
جونپور: سڑکوں کی حالت خستہ

By

Published : Jan 6, 2021, 11:03 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں سیور لائن بچھانے کے لئے شہر کی مختلف گلیوں اور سڑکوں پر شروع کیے گئے تعمیری کام کے سبب اس پر سے گزرنا مشکل ہوگیا ہے۔


بلا ترتیب کھودی نالیوں میں سیمنٹ کی پائپ ڈال کر کام ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہر کا ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔


کھودی گئی سڑکوں پر متعدد جگہ کیچڑ جمع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے کئی حادثات بھی پیش آچکے ہیں۔


دراصل سیور ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لئے ان شہروں میں سیور لائن بچھانے کا کام جاری ہے۔ بیشتر سڑکوں اور گلیوں میں بیک وقت کام شروع کردیا گیا ہے۔


حسین آباد، ساہکاری کالونی روہٹا، روڈ ویز تراہا، کچہری روڈ سمیت متعدد دیگر اہم سڑکوں پر کھدائی کے باعث آمد و رفت میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔


روڈ ویز تراہا کے قریب سڑک کھود کر اس میں پائپ ڈال کر مٹی سے پر کر دیا گیا ہے۔ نالی کی تعمیر کے بعد بھی سڑک کی مرمت نہیں کی گئی۔ جس کی وجہ سے لوگ گرد و غبار سے پریشان ہو رہے ہیں۔

لوگوں نے گرد و غبار سے بچنے کے لئے سڑک پر پانی ڈال دیا جو کیچڑ میں تبدیل ہو گیا۔ موٹر سائیکل سوار پھسل کر گر رہے ہیں۔ تمام مسافر اپنا راستہ تبدیل کرنے پر مجبور ہیں۔

مزید پڑھیں:

میرٹھ: جمعیت علماء ہند شہر میرٹھ کی جانب سے غربا میں کمبل تقسیم


ساہکاری کالونی روہٹا کا بھی یہی حال ہے۔ حسین آباد میں بھی سڑک پر کیچڑ پھیل گیا ہے جس کی وجہ سے آمد و رفت میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details