جون پور میں سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھیلیش یادو کے حکم پر سماج وادی پارٹی یوتھ بریگیڈ کے کارکنوں کے ذریعہ کسان،بے روزگاری، مہنگی تعلیم، کو لیکر ضلع دفتر پر احتجاج کرتے ہوئے گورنر کو منسوب بذریعہ ضلع مجسٹریٹ ایک میمورنڈم سونپا گیا۔ میمورنڈم دینے کے دوران کارکنوں اور پولیس کے مابین بحث بھی ہوئی۔
جونپور: سماج وادی پارٹی کے کارکنوں نے ڈی ایم کو میمورنڈم دیا - سماج وادی پارٹی یوتھ بریگیڈ
ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں اپنے مطالبات کو لیکر سماج وادی پارٹی یوتھ بریگیڈ کے کارکنوں نے ضلع مجسٹریٹ کو اپنا میمورنڈم سونپا۔
جونپور: سماج وادی پارٹی کے کارکنوں نے ڈی ایم کو میمورنڈم دیا
واضح رہے کہ آج پورے اترپردیش میں سماج وادی پارٹی یوتھ بریگیڈ کی جانب سے ریاستی حکومت کی پالیسیز کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔ جون پور سے متصل شہر بنارس میں سماج وادی کارکنان پر پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا ہے، ساتھ ہی 45 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔