اردو

urdu

ETV Bharat / state

جونپور: ایکسس بینک میں ڈکیتی - جونپور کے مچھلی شہر کوتوالی علاقے میں

اترپردیش کے ضلع جونپور کے مچھلی شہر کوتوالی علاقے میں واقع ایکسس بینک کی برانچ میں ہفتہ کو مسلح لٹیروں نے تقریبا 15 لاکھ روپئے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

جونپور: ایکسس بینک میں ڈکیتی

By

Published : Nov 16, 2019, 3:30 PM IST

پولیس نے بتایا کہ 'چنگی چوراہے پر واقع ایکسس بینک کی برانچ میں گھسے بے خوف بدمعاشوں نے بینک ملازمین کا اغوا کرکے 14 لاکھ 95 ہزار روپئے لوٹ کر فرا ر ہوگئے۔ دو لٹیرے ہیلمیٹ لگا کر بینک میں داخل ہوئے اور گارڈ اروند یادو کرو روکنے پر اس کے سر پستول رکھ دی۔ بعد میں ان کے دو اور ساتھی اندر گھسے اور بینک کا مین گیت بند کر کے سبھی ملازمین کا اغوا کرلیا۔ اور کیشیئر محمد فیض کے پاس رکھے 14 لاکھ 95 ہزار روپئے لوٹ کر بائیک سے فرار ہوگئے۔'

بینک منیجر کنال سونی نے واردات کی اطلاع سو نمبر پولیس کو دی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں سی او، کوتوالی جانچ پڑتال میں مشغول ہوگئے۔

محمد فیض نے بتایا کہ صبح ہونے کی وجہس ے بینک ملازمین کے علاوہ بینک میں چند اکاونٹ ہولڈ ہی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details