اردو

urdu

ETV Bharat / state

جونپور: سڑک حادثے میں 7 افراد ہلاک - ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ منیش کمار ورما

اترپردیش کے ضلع جونپور کے جلال پور علاقے میں منگل کی صبح ٹرک اور پک اپ کے درمیان ہوئی خوفناک ٹکر میں 7 افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 5 افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

Jaunpur Road Accident Death Toll 7 Truck Pickup Collision
جونپور: سڑک حادثے میں 7 افراد ہلاک

By

Published : Feb 9, 2021, 7:21 PM IST

اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(شہر) ڈاکٹر سنجے کمار نے بتایا کہ ضلع کے سرائے خواجہ علاقے میں واقع جلال پور باشندہ ایک شخص کے آخری رسوم کی ادائیگی کرنے مقامی افراد پک اپ گاڑی سے وارانسی گئے تھے۔

آخری رسوم کی ادائیگی سے واپس لوٹے وقت جلالپور علاقے کے لہنگپور گاوں کے نزدیک ٹرک اور پک اپ کے درمیان زبردست ٹکر ہوگئی اس حادثے میں پانچ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دو نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ نازک حالت میں زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایاگیا جبکہ ایک زخمی کو وارانسی کے لئے ریفر کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ منیش کمار ورما اور ایس پی راج کرن نیر نے اسپتال میں جاکر زخمیوں کی عیادت کی اور علاج کررہے ڈاکٹروں کو بہتر علاج کی ہدایت دی۔مسٹر منیش کمار ورما نے بتایا کہ مہلوکین کے اہل خانہ کو وزیر اعلی کسان انسورنش اسکیم کے تحت پانچ لاکھ روپئے اور دیگر اسکیم سے 30۔30ہزار روپئے کا مالی تعاون دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details