اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایس پی رہنما کشن یادو کی موت کی عدالتی جانچ کا مطالبہ - اردو نیوز جونپور

اترپردیش اسمبلی میں سماج وادی پارٹی کے رہنما رام گووند چودھری نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضلع جونپور کے کشن یادو عرف پجاری کی پولیس تحویل میں ہوئی موت کی عدالتی جانچ ہائی کورٹ کے موجودہ جج سے کرائی جائے اور اس معاملے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

ram govind chaudhry demand that kishan yadav's death to be probed by high court judge
کشن یادو کے موت کی جانچ ہائی کورٹ جج سے کرائی جائے: رام گووند چودھری

By

Published : Feb 14, 2021, 7:25 PM IST

سماج وادی پارٹی کے رہنما رام گووند چودھری نے آج ضلع جونپور کے تھانہ بخشا حلقہ کے چک مرزا پور گاؤں میں واقع کشن یادو کے گھر پر 11 رکنی جانچ وفد کے ساتھ جا کر واقعہ کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ اس موقع پر انہوں نے کشن یادو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'میرا صاف طور پر کہنا ہے کہ پولیس نے کشن یادو کا قتل کیا ہے۔ اس میں ملوث تمام پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔'

انہوں نے ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما اور ایس پی راجکرن نیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنے صوابدید یا عوام کے دباؤ پر انہوں نے ملزم پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

رام گووند چودھری نے کہا کہ اترپردیش میں امن وامان مکمل طور پر ختم ہوگیا ہے۔ ریاست میں جنگل راج قائم ہے۔

کشن یادو کے موت کی جانچ ہائی کورٹ جج سے کرائی جائے: رام گووند چودھری

گووند چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی یہ بات قبول کی ہے کہ اس وقت اترپردیش میں قانون راج نہیں بلکہ جنگل راج قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی انسانی حقوق کمیشن نے بھی کہا ہے کہ ریاست اتر پردیش خواتین کے خلاف ہو رہے جرائم میں پورے ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔

چودھری نے مزید کہا کہ اس طرح کے واقعات میں پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لیپا پوتی ہوتی ہے۔ مگر لوگوں نے دیکھا تھا کہ کشن یادو کے جسم پر کس قدر زخم تھے۔ انہیں زخموں کی وجہ سے ان کی موت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشن یادو کے اہل خانہ کو 20 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔ اسی کے ساتھ مقتول میونسپل کونسلر بالا لکھندر یادو کے گھر والوں کو بھی 10 لاکھ کی مالی امداد فراہم کرنے کی مانگ کی۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ہائی کورٹ کے موجودہ جج کے ذریعہ عدالتی تحقیقات نہیں کرواتی ہے تو سماجوادی پارٹی اس قتل کو اسمبلی میں اٹھائے گی۔

رہنما رام گووند چودھری نے پلوامہ حملے میں ہلاک ہوئے فوجیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں:

'کہانی کا مقصد بہترسماج کی بنیاد رکھنا ہے'

وفد میں سابق وزیر و ایم ایل اے شیلیندر یادو للئ، سابق وزیر و ایم ایل اے جگدیش سونکر، ایم ایل اے لکی یادو، سابق ایم ایل اے اوم پرکاش دوبے بابا، ضلعی صدر اور سابق ایم ایل اے لال بہادر یادو کے علاوہ سابق ایم ایل اے شردھا یادو، ضلع پنچایت کے سابق صدر راج بہادر یادو، اقلیتی سیل کے ریاستی نائب صدر اعظم خان، راہل ترپاٹھی، شہر صدر کمال الدین انصاری، کونسلر الماس صدیقی سمیت پارٹی کے دیگر عہدیدار اور کارکنان موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details