اردو

urdu

ETV Bharat / state

جونپور: حمزہ چشتی قبرستان کمیٹی کی تشکیل - حمزہ چشتی قبرستان

صدر نورالدین منصوری و نائب صدر ابوذر شیخ نے مشترکہ طور پر کہا کہ قبرستان میں ستون اور تار بندی کا کام سنیچر سے شروع کیا جائے گا۔ شہر کے لوگوں سے اپیل ہے کہ اس کار خیر میں کثیر تعداد میں حصہ لیں۔

حمزہ چشتی قبرستان کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئی
حمزہ چشتی قبرستان کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئی

By

Published : Sep 29, 2021, 9:54 PM IST

اترپردیش کے ضلع جونپور میں حمزہ چشتی قبرستان کمیٹی کا اعلان کیا گیا جس میں نوجوانوں کو ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

شہر کے محلہ واقع شیخ محامد میں ماجد نثار کی رہائش گاہ پر حمزہ چشتی قبرستان کمیٹی کی ایک نشست حمزہ چشتی قبرستان کے صدر نورالدین منصوری کی صدارت میں منعقد کی گئی جس میں کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کئی اہم فیصلے بھی کیے گئے۔

نشست کی نظامت مرکزی سیرت کمیٹی کے سابق صدر مظہر آصف نے کی۔حمزہ چشتی قبرستان کے متولی انوارالحق گڈو نے نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبرستان میں اب تک جو بھی بدانتظامی رہی ہے اور ارد گرد لینڈ مافیا نے جو ناجائز قبضہ کیا ہے اور مزید کوشش بھی کر رہے ہیں وہ لوگ آگاہ ہو جائیں۔

نئی کمیٹی اپنے عہدیداروں کے ساتھ اس کی منصفانہ تحقیقات اور سرکاری پیمائش کرائے گی جس کے لیے کمیٹی نے انتظامیہ کو درخواست کے ذریعے مطلع بھی کر دیا ہے مزید نظام کو درست کرنے کے لیے کمیٹی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:علیگڑھ: ایم بی بی ایس کی سیٹوں کی تعداد 150 سے بڑھ کر 200 ہونے کا امکان

صدر نورالدین منصوری و نائب صدر ابوذر شیخ نے مشترکہ طور پر کہا کہ قبرستان میں ستون اور تار بندی کا کام سنیچر سے شروع کیا جائے گا۔ شہر کے لوگوں سے اپیل ہے کہ اس کار خیر میں کثیر تعداد میں حصہ لیں۔

اس موقع پر ابوذر شیخ کو نائب صدر،اکرم منصوری کو خزانچی،سید مسعود مہدی،ماجد نثار،جلال احمد،ایس ایم یو کے صدیقی،محمد انصار،افتخار الاسلام کو رکن منتخب کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details