ماتا پرساد کے انتقال کی خبر ملتے ہی ان کے آبائی وطن جونپور میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔
ماتا پرساد 11 اکتوبر 1924 کو جونپور ضلع کے تحصیل مچھلی شہر کے محلہ قضیانہ میں جگ روپ رام کے گھر میں پیدا ہوئے۔
ماتا پرساد مختلف خوبیوں کے مالک تھے۔ 43۔1942میں مچھلی شہر سے ہندی۔اردو میں مڈل امتحان پاس کیا۔
گورکھپور میں مزید تعلیم و تربیت کے بعد ضلع کے منڈیاہوں بلاک علاقہ کے پرائمری اسکول بیلوا میں اسسٹنٹ ٹیچر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے ہندی ادب کا امتحان پاس کیا۔
اپنے تدریسی دور میں ہی انہیں لوک گیت اور نغمہ لکھنے کا شوق ہوا ۔