اردو

urdu

ETV Bharat / state

جونپور ضمنی انتخاب کی سرگرمیاں تیز

سماجوادی رہنما اور کارکنان ضمنی انتخاب جیت کر اس سیٹ کو دوبارہ سماج وادی کے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش میں لگےہیں۔

جونپور ضمنی انتخاب کی سرگرمیاں تیز
جونپور ضمنی انتخاب کی سرگرمیاں تیز

By

Published : Sep 22, 2020, 10:11 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں ضمنی انتخاب کو لیکر علاقے میں کافی چہل پہل کا ماحول ہے۔ امیدوار اس نشست کو اپنے نام کرنے کی تمام ترکوششوں میں لگے ہیں۔

لکھنؤ میں کورونا کا قہر جاری

جونپور کی ملہنی اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے پیش نظر سماج وادی رہنما لکی یادو نے منگل اپنے دفتر کا افتتاح کیا۔ لکی یادو سابق ایس پی رہنما پارس ناتھ یادو مرحوم کے بیٹے ہیں جو سماج وادی پارٹی کے مضبوط رہنما تھے۔ اپنے والد کی وفات کے بعد ملہنی اسمبلی کی سیٹ خالی ہوگئی تھی جس کے لئے ایس پی کے ضلع صدر نے لکی یادو کا نام امیدوار کے طور پر قومی صدر کو بھیجا تھا۔جس کے بعد لکی نے عوام سے ملنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

سماج وادی رہنما اور کارکنان ضمنی انتخاب جیت کر اس سیٹ کو دوبارہ سماج وادی کے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔لکی کا کہنا ہے کہ عوام نے ان کے والد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے لکی کو رکن اسمبلی بنانے کا ذہن تیار کرلیا ہے اور اسی وجہ سے جو بھی شخص ان کے حلقے سے ان سے ملنا چاہتا ہے وہ اپنے تمام مسائل کے ساتھ ان کے دفتر آسکتا ہے۔ اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے مع ضلع صدر، ضلع کے متعدد رہنما موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:لکھنؤ میں کورونا کا قہر جاری

ABOUT THE AUTHOR

...view details