اتر پردیش کے ضلع جونپور میں تھانہ گورا بادشاہ پور حلقہ کے موضع چورسنڈ کے ایک پرائیویٹ اسکول میں مدر ٹریسا فاؤنڈیشن کی جانب سے 'ضلعی سطح کارکنان اجلاس' کا انعقاد کیا گیا۔
پروگرام میں مدر ٹریسا فاؤنڈیشن کے قومی چیئرمین سابق قومی جنرل سکریٹری سماجوادی پارٹی ارشد خان نے شرکت کی۔ضلع کمیٹی کی جانب سے مہمانوں کا گل پوشی کرکے استقبال کیا گیا۔
جونپور: مدر ٹریسا فاؤنڈیشن کی جانب سے پروگرام کا انعقاد ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مدر ٹریسا فاؤنڈیشن کے قومی چیئرمین ارشد خان نے کہا کہ اس تنظیم کے زیرِ اہتمام عوام کو بیدار کرنا اور مفت طبی کیمپ کا انعقاد کرکے ضرورت مندوں کو فائدہ پہنچانا ہے اور ساتھ ہی اس تنظیم کو قائم کرنے کا مقصد پسماندہ طبقہ، دلت اور مسلمانوں کو ان کا حقوق دلانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمان قوم میں مجھے ایسا کوئی شخص نظر نہیں آیا جس کے نام پر میں اپنی تنظیم کا نام رکھتا۔