اتر پردیش کے ضلع جونپور میں سماج وادی پارٹی کے رکن علی منظر ڈیجی کی والدہ کے انتقال ہونے پر آج سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر لال بہادر یادو نے سماج وادی پارٹی کے دفتر میں تعزیتی پروگرام کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ان کی والدہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماں کی ہستی سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماں ہی وہ واحد ہستی ہے جو اولاد کی خاطر تمام دکھ درد برداشت کرتی ہے۔ وہ اپنے بیٹے کو کبھی بھی ناخوش نہیں دیکھ سکتی اور بیٹا بھی اپنے سارے مسائل کو ماں سے ہی بیان کرتا ہے۔