اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: جونپور میں 58 مشتبہ افراد کی جانچ رپورٹ منفی - اترپردیش کے جونپور

اترپردیش کے جونپور میں ہفتہ کی شام کو 58 کورونا مشتبہ افراد کی رپورٹ منفی آنے سے ضلع انتظامیہ نے راحت کی سانس لی ہے۔

covid-19
covid-19

By

Published : Apr 19, 2020, 3:27 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور کے مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے آج اتوار کو یہ اطلاع دی ہے۔

انہوں نے کہا 'ضلع میں اب تک ایسے 468 افراد کی نشاندہی کی گئی جو مشتبہ تھے جن میں کورونا جیسی علامات پائی گئی تھی۔ گزشتہ روز سنیچر تک 363 نمونوں کی رپورٹ آچکی ہے، اب 105 افراد کے نمونوں کی جانچ رپورٹ آنا باقی ہے'۔

انہوں نے کہا '15 اپریل کو ایک شخص کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔ ایک شخص 23 مارچ کو مثبت پایا گیا جو زیر علاج ہے ۔ ہفتہ کی شام کو 58 کورونا مشتبہ افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے'۔

انہوں نے کہا 'دو اپریل کو دو لوگوں کی رپورٹ مثبت آئی تھی جس میں ایک بنگلہ دیش کا اسمعیل تھا اور دوسرا رانچی کا باشندہ ہے، دونوں اسپتال میں داخل ہیں اور ان کا علاج چل رہا ہے۔ اس کے علاوہ ایک شخص کی رپورٹ آٹھ اپریل کو مثبت آئی تھی'۔

اتر پردیش میں کووڈ-19 سے اب تک 969 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 14 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں اب تک 15 ہزار 712 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 507 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details