بارہ بنکی کے بی بی پور گاؤں کا یہ کنواں صرف آس پاس کے علاقوں میں ہی مشہور نہیں ہے بلکہ ملک کی مختلف ریاستوں سے لوگ برسوں سے یرقان کا علاج کرانے کے لیے یہاں آتے ہیں۔
ویسے تو یہاں روز نہاکر اور پانی پیکر یرقان کی بیماری کا علاج کیا جا سکتا ہے، لیکن اتوار اور منگل کے روز خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔
ان دو روز میں تمام مذاہب اور ہر قسم کے لوگ یہاں نہانے اور پانی لینے آتے ہیں۔