رکن پارلیمان اعظم خاں کا ڈریم پروجیکٹ محمد علی جوہر یونیورسٹی کی 70 ہیکٹر اراضی پر سرکاری قبضہ حاصل کرنے کے لئے رامپور تحصیلدار پرومود کمار اپنی ٹیم کے ساتھ یونیورسٹی کیمپس پہنچے۔ اس دوران انہوں نے جوہر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سلطان محمد خان سے ملاقات کرکے اراضی کے قبضہ دخل کے دستاویزات پر دستخط کرنے کو کہا لیکن وائس چانسلر نے ان دستاویزات پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔
اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ 'جن دستاویزات پر مجھ سے دستخط کرنے کے لئے کہا گیا تھا میں اس کے لئے اتھارائزڈ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں جوہر یونیورسٹی کا وائس چانسلر ہوں، مالک نہیں۔ اس لئے میں نے اس پر دستخط نہیں کئے۔'