لکھنؤ:خواجہ معین الدین چشتی بھاشا یونیورسٹی لکھنؤ میں وائس چانسلر پروفیسر این بی سنگھ کی صدارت میں گزشتہ ’جشن ہندوستانی زبان‘ منایا گیا۔ پروگرام میں مقرر خاص پروفیسر سورت بہادر تھاپا نے کہا کہ آج زبان کو لیکر جو سماجی فاصلہ پیدا ہو رہا ہے، وہ مستقبل کے لیے فکر کا موضوع ہے، کیونکہ زبانیں ہمیں ثقافتی اور تہذیبی طور پر یکجہتی کے دھاگے میں باندھنے کا کام کرتی ہیں۔ انہوں نے بنگلہ، ہندی، اردو وغیرہ زبان کو ایک-دوسرے کا ضمیمہ بتاتے ہوئے ان کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ Jashne Hindustani Zaban at Khwaja Moinuddin University Lucknow
Jashne Hindustani Zaban in Lucknow خواجہ معین الدین یونیورسٹی لکھنؤ میں ’جشن ہندوستانی زبان‘ کا انعقاد - Program at Khwaja Moinuddin University Lucknow
پروفیسر سورت بہادر تھاپا نے کہا کہ آج زبان کو لیکر جو سماجی فاصلہ پیدا ہو رہا ہے، وہ مستقبل کے لیے فکر کا موضوع ہے، کیونکہ زبانیں ہمیں ثقافتی اور تہذیبی طور پر یکجہتی کے دھاگے میں باندھنے کا کام کرتی ہیں۔ Jashne Hindustani Zaban in Khwaja University Lucknow
یہ بھی پڑھیں:
اس موقع پر پروفیسر فخر عالم نے کہا کہ جب تک ہم سبھی ایک دوسرے کی زبان کی عزت نہیں کریں گے، تب تک ہم سماجی یکجہتی قائم نہیں کر سکتے۔ پروگرام میں پروفیسر مسعود عالم، پروفیسر تنویر خدیجہ، پروفیسر ثوبان سعید، پروفیسر احتشام احمد، ڈاکٹر ہارون رشید، ڈاکٹر رام داس، ڈاکٹر رنکی، ڈاکٹر اعظم، ڈاکٹر ہمانشو گنگوار وغیرہ اساتذہ اور طلبہ موجود رہے۔ اسی سریز میں آج لینگویج فیکلٹی کے سبھی اساتذہ نے ایک میٹنگ منعقد کرکے زبان کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف نکات پر مذاکرہ کیا۔