مرادآباد:ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں ہر سال کی طرح امسال بھی مدرسہ جامعہ عربیہ اکرم العلوم مسجد میں جشن قرآن جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ضلع کے مشہور و معروف عالم دین نے شرکت کی اور لوگوں کو قرآن پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔ مقامی باشندوں نے جلسے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
جلسے کا آغاز تلاوت قرآن اور حمدو نعت سے کیا گیا۔اس موقع پر علما کرام نے دینی تعلیم پر اہمیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے لوگوں سے دینی اور دنیائی پر خصوصی تعلیم توجہ دینے کی اپیل کی۔
مولانا مفتی قاسم اکرمی نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی مدرسہ میں جشن حفظ قرآن کا پروگرام منعقد کیا گیا ہے، اس سال بھی مدرسہ کے تقریباً تین بچوں نے قرآن شریف حفظ کیا ہے،