جونپور: ماہ ربیع الاوّل کی آمد کے ساتھ ہی بڑے پیمانے پر لوگ گلی، مساجد، گھروں کو اپنی وسعت کے مطابق چراغاں و قمقموں سے سجاتے ہیں اور عقیدت و احترام کے ساتھ گلی، محلوں، چٹی، چوراہوں پر جلسہ سیرت رسول و مدح صحابہ پروگرام کا اہتمام کرتے ہیں اور 12 ربیع الاول کو عید میلاد النبی کے جلوس کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ تاہم جونپور کے تحصیل مچھلی شہر میں عید میلاد النبی کے پروگروام 19 ریبع الاول کو کیا جاتا ہے، جو ملک کے دیگر حصوں میں منائے جانے والے تقاریب سے منفرد ہے۔ یہاں 19 ریبع الاول کو عید میلادالنبی پروگرام کا اہتمام گذشتہ 67 برسوں سے مسلسل کیا جارہا ہے۔ 19 ریبع الاو کو تقاریب کا اہتمام کیے جانے کے تعلق سے ای ٹی وی بھارت نے سیرت کمیٹی کے صدر سے اصل وجہ جاننے کی کوشش کی۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مچھلی شہر سیرت کمیٹی کے صدر شمس الاسلام نے کہاکہ اس کی شروعات مولوی محمد عمر جعفری و محمد عبد السلام نے کی تھی۔ Jashn E Eid Milad Un Nabi in Machhali Shahar jaunpur
انہوں نے کہاکہ' برسوں پہلے یہاں بھی 12 ریبع الاول کو ہی عید میلادالنبی کے جلوس کا اہتمام کیا جاتا تھا۔ تاہم کچھ نا خوشگوار واقعہ کی وجہ سے اسے ملتوی کرنا پڑا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق اب یہاں 67 برسوں سے 12 ربیع الاول کے بجائے 19 ربیع الاول کو جلوس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔