اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ میں جشن بتول پروگرام کا انعقاد - up news

میرٹھ میں جشن بتول کے عنوان پر منعقد پروگرام میں لوگوں نے وسیم رضوی کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ اس دوران شیعہ کمیونٹی کے لوگوں نے وسیم رضوی کے خلاف سبھی تعلقات ختم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

میرٹھ میں جشن بتول پروگرام کا انعقاد
میرٹھ میں جشن بتول پروگرام کا انعقاد

By

Published : Mar 16, 2021, 8:22 AM IST

اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں جشن بتول کے عنوان پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئر مین وسیم رضوی کے خلاف لوگوں میں سخت ناراضگی دیکھی گئی۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں وسیم رضوی کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی تھی جس میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کریم سے 26 آیات کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا اس کے پیش نظر مسلمانوں کے تمام فرقہ میں وسیم رضوی کے خلاف ناراضگی دیکھی جارہی ہے اس دوران میرٹھ میں بھی جشن بتول پروگرام میں وسیم رضوی کے خلاف شدید ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔

ویڈیو
وہیں اہل شیہ کے جانب سے وسیم رضوی کو مذہب اسلام سے خارج قرار دیتے ہوئے سبھی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے وسیم رضوی کو مرنے کے بعد اس کے جنازے میں کوئی شرکت نہیں کریگا اور نہ ہی اس کی تدفین کے لئے شیعہ قبرستان میں جگہ دی جائے گی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details