اردو

urdu

ETV Bharat / state

مودی کے پارلیمانی حلقہ میں جنتا کرفیو کا خاص اثر - وارانسی کی خبر

جس طرح سے گزشتہ دنوں وزیراعظم نریندر مودی نے اعلان کیا تھا کہ 22مارچ کو عوام اپنے گھروں میں رہیں، باہر نہ نکلیں، اس کا خاص اثر وزیراعظم کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں ہے جہاں پر دور دراز تک سنسان سڑکیں نظر ارہی ہیں۔

مودی کے پارلیمانی حلقہ میں جنتا کرفیو کا خاص اثر
مودی کے پارلیمانی حلقہ میں جنتا کرفیو کا خاص اثر

By

Published : Mar 22, 2020, 2:01 PM IST

مہلک وبا کورونا وائرس کی لڑائی میں وارانسی کی عوام نے سمجھداری کا ثبوت دیا ہے جنتا کرفیو پر عمل کرتے ہوئے گھروں سے باہر نہیں نکل رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دن ورانسی کے ضلع مجسٹریٹ نے احکام جاری کرکے کے شہر کے گٹکا تمباکو، دیگر غیر ضروری دکانوں کو 31 مارچ تک بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

مودی کے پارلیمانی حلقہ میں جنتا کرفیو کا خاص اثر

وہیں ایس ایس پی نے عوام سے جنتا کرفیو پر عمل کرنے کی اپیل کی تھا اور سبھی پولیس اہلکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ کوئی بھی اگر سڑک پر نظر آتا ہے تو اسے ایک بار سمجھایا جائے گا اور نہ ماننے پر اسے پولیس اسٹیشن میں حراست میں لیا جائے گا۔

وارانسی کے کینٹ ریلوے اسٹیشن کے سامنے جہاں بے پناہ بھیڑ رہتی تھی لیکن جنتا کرفیو اس قدر غالب ہے کی پوری سڑکیں خالی ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے ٹریفک پولیس اور تعینات پولیس اہلکار نے بتایا کہ وہ نہ صرف کی عوام کو جنتا کرفیو پر عمل کروا رہے ہیں بلکہ کرونا وائرس کے بارے میں بھی آگاہ کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details