اردو

urdu

ETV Bharat / state

پرندوں کے لیے مٹی کے پیالے اور کورونا سے تحفظ کے لیے ماسک تقسیم - اردو نیوز بریلی

کورونا وائرس سے انسانوں کا بچاؤ اور معصوم پرندوں کی پیاس کا خیال رکھنے کے مقصد سے مہم شروع کی گئی۔ اس کے تحت جن سیوا ٹیم نے بریلی شہو کے نوویلٹی چوراہے پر شہریوں کو ماسک اور بے زبان پرندوں کے لیئے مٹّی کے پیالے تقسیم کیئے۔

jan seva team distributed clay pots and mask for public in bareilly
پرندوں کے لیے مٹی کے پیالے اور کورونا سے تحفظ کے لیے ماسک تقسیم

By

Published : Apr 15, 2021, 11:48 AM IST

بریلی میں شہر کے نوویلٹی چوراہے پر کورونا وائرس سے حفاظت کے لیئے احتیاطی تدابیر اختیار کیئے جانے کے لیئے لوگوں کو بیدار کیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

سماجی خدمات کے لیئے تیار رہنے والے جن سیوا ٹیم نے آج سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کو ماسک تقسیم کیئے اور اپیل کی کہ بازاروں میں بغیر کسی خاص ضرورت نہیں جائیں۔

گھر میں رہیں تو زیادہ بہتر ہے۔ ہجوم کے درمیان کم از کم دو گز کا فاصلہ قائم کریں۔ چہرے کو ماسک سے ڈھک کر رکھیں۔ کورونا وائرس کے خاتمہ کے لیئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

پرندوں کے لیئے مٹّی کے پیالے تقسیم

جن سیوا ٹیم نے لوگوں کو بیدار کرنے کے لیئے یہ مہم چلائی ہے۔ اس کے علاوہ گرمی کے موسم میں عوامی مقامات پر پانی کی کافی قلت ہو جاتی ہے۔ انسان تو پانی کا انتظام کر لیتا ہے، لیکن بےزبان پرندوں کو پانی تلاش کرنے میں بہت محنت کرنی ہوتی ہے۔

لہزا ہم انسانوں کی ذمہ داری ہے کہ ہم معصوم اور بےزبان پرندوں کا بھی خیال رکھیں۔ اس کے پیشِ نظر جن سیوا ٹیم نے مٹی برتن اور پیالے بھی تقسیم کیے۔

پرندوں کے لیئے مٹّی کے پیالے تقسیم

لوگوں سے اپیل کی یہ پیالے محض مٹی کے ضرور ہیں، لیکن ان سے پرندوں کی پیال بجھانے میں کافی مدد ملےگی۔ ان تمام برتنوں کو چھت پر رکھکر بھولنا نہیں ہے، بلکہ اس برتن کو کسی بھی وقت پانی سے بھرنا ہے۔

پرندوں کے لیئے مٹّی کے پیالے تقسیم

مزید پڑھیں:

پنچایتی انتخابات کے پیش نظر پولیس اور انتظامیہ کے مابین میٹنگ منعقد

خاص بات یہ ہے کہ اس موقع پر سی او سٹی اوّل دلیپ سنگھ، شہر کوتوال پنکج پنت، انسپیکٹر جرائم شاہد علی، ایس ایس آئی حسن علی وغیرہ نے بھی عوام کو ماسک اور پرندوں کے دانہ پانی کے لیئے مٹی کے برتن تقسیم کرنے میں خاص تعاون کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details