میرٹھ:اترپردیش کے ضلع میرٹھ کی سرزمین سے 10 مئی 1857 کو جنگ آزادی کی پہلی لڑائی کی شروعات ہوئی تھی، اس دن کو میرٹھ کے لوگ کرانتی دیوس کے طور پر مناتے ہیں۔ اسی حوالے سے گزشتہ روز امرت مہوتسو کے تحت میرٹھ میں کرانتی دیوس کے موقع پر ایک تقریب کا ہتمام کیا گیا جسں میں یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے شرکت کی اور تمام مجاہدین آزادی کا ذکر کرتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے ایک بھی مسلم کا ذکر نہیں کیا جس پر جمیعت علماء ہند کے ذمہ داران نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ناراضگی ظاہر کی۔
جمیعت علماء ہند کے ذمہ داران نے بتایا کہ 1857 کے غدر کی شروعات کرنے والے 85 شہیدوں کے نام کی تختی آج بھی موجود ہے، جن میں 45 مجاہدین آزادی مسلم تھے، جنہوں نے اس جنگ آزادی میں اپنی قربانیاں دی۔ اس سب کے باوجود یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ نے آج اپنے تقریر میں کسی بھی مسلم مجاہدین کا ذکر نہیں کیا۔ Muslim Freedom Fighters Were Discriminated