اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jamiat Ulma e hind Programme: جمعیۃ علماء ہند مظفر کے اجلاس میں مختلف مسائل پر تبادلہ خیال - اترپردیش کے جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر کے ذمہ داران

جمعیۃ علماء ہند ضلع مظفر نگر کے ذمہ داران کا یک روزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں زیادہ سے زیادہ اصلاح معاشرہ اور قومی یکجہتی کے پروگرامز منعقد کرانے پر زور دیا گیا۔ Jamiat Ulma e hind One Day programme in Muzaffarnagar

جمعیۃ علماء ہند مظفر نگر یونٹ کا اجلاس منعقد
جمعیۃ علماء ہند مظفر نگر یونٹ کا اجلاس منعقد

By

Published : Oct 27, 2022, 1:14 PM IST

مظفر نگر:ریاست اترپردیش کے جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر کے ذمہ داران کی ایک خصوصی میٹنگ ضلع صدر مولانا قاسم قاسمیؔ کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کی نظامت کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ضلع مظفرنگر کے جنرل سیکریٹری مولانا مکرم علی قاسمی نے اجلاس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء کے ذمہ داران نے مدارس کا سروے آسان کرانے میں خصوصی کردار ادا کیا ہے۔ Jamiat Ulma e hind Muzaffarnagar Unit Holds Programme

ریاستی صدر مولانا سید اشہد رشیدی نے ضلع کے مختلف مقامات پر اصلاح معاشرہ، قومی یک جہتی کے پروگرام کا خاکہ تیار کیا جبکہ مولانا نذر محمد قاسمی نے اصلاح معاشرہ، قومی یکجہتی کے پروگرامز کو زیادہ سے زیادہ منعقد کرانے پر زور دیا۔ انہوں نے جمعیۃ علماء ضلع مظفرنگر کے مجلس منتظمہ کے اجلاس میں یہ تجویز پیش کی جس کو حاضرین نے اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔

ضلع صدر مولانا قاسم قاسمی نے تمام اکائیوں کے ذمہ داران سے کہا کہ ہر 3 ماہ بعد اپنی یونٹ کی خدمات کی رپورٹ پابندی کے ساتھ ارسال کریں۔ ضلع سیکریٹری اور میڈیا انچارج محمد آصف قریشی نے میڈیا کو اجلاس کے متعلق معلومات فراہم کیں۔ اس دوران حاجی شاہد تیاگی، حاجی عزیز الرحمن، مفتی انتظار، مفتی عبدالقادر، حافظ شیردین، حافظ تحسین، پردھان مرسلین، اکرام قصار، حافظ ایوب، سلیم ملک، مولانا زبیر رحمانی، مولانا رضوان، مولانا سید سعد، مولانا نسیم، مولانا ابوالکلام، مفتی عثمان، حافظ عمر فاروق،مولانا شکیل،مفتی مجیب وغیرہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details