اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jamiat Meeting in Lucknow جمعیت علماء کے وفد نے لکھنؤ میں جائزہ میٹنگ منعقد کی

شہر لکھنؤ میں جمعیت علماء اتر پردیش کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں جمعیت کے تعلق سے کئی اہم باتوں پر اظہار خیال کیا گیا۔ ساتھ ہی شریک حضرات نے تعزیتی قراداد میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی و سیکرٹری ظفریاب جیلانی کو تعزیت پیش کی اور انہیں ملت اور ملک کا اہم خسارہ قرار دیا۔

جمعیت علماء کے وفد نے لکھنو میں جائزہ میٹنگ منعقد کی
جمعیت علماء کے وفد نے لکھنو میں جائزہ میٹنگ منعقد کی

By

Published : Jun 3, 2023, 1:15 PM IST

لکھنؤ: جمعیت علماء اتر پردیش کا اعلیٰ سطحی چار رکنی وفد جسمیں جنرل سیکریٹری مولانا محمد مدنی، سکریٹریز مولانا کلیم اللہ خان و مولانا محمد ذہین پر مبنی صدر جمعیت علماء اتر پردیش مولانا عبد الرب قاسمی کی قیادت میں مئو، أعظم گڑھ، الہٰ آباد، پرتاپ گڑھ شرواستی ہوتا ہوا لکھنؤ کی کارکردگی اور جائزہ لینے آج شام بعد مغرب لکھنؤ پہنچا۔ ضلع جمعیت لکھنؤ کی اراکین مجلس عاملہ ومدعوین خصوصی کی جائزہ میٹنگ نائب صدر محمد فاروق خان چاند کے مکان گہنہ گارڈن اشرف آباد لکھنؤ میں ضلع صدر سید محمد وزین کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ جلسہ کے مہمان خصوصی صدر جمعیت علماء اتر پردیش مولانا عبد الرب قاسمی تھے۔ جلسہ کا آغاز قاری شمس الھدیٰ رحمانی کی تلاوت قرآن سے ہوا۔

جمعیت علماء کے وفد نے لکھنو میں جائزہ میٹنگ منعقد کی

یہ بھی پڑھیں:

جمعیت کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبد القدوس ہاشمی نے مہمانوں کا استقبال کیا اور لکھنؤ جمعیت کی کارکردگی پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سید محمد وزین کی صدارت میں محدود وسائل میں رہتے ہوئے ضلع جمعیت لکھنؤ نے جمعیت علماء ہند کے اغراض ومقاصد کو سامنے رکھ کر دینی، اصلاحی، سماجی، فلاحی و ملی کاموں کو کر رہی ہے، آج کے باوقار وفد کی آمد سے اراکین مجلس کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور ان کے مفید مشورے ضلع جمعیت لکھنؤ کو فعال کرنے میں معاون مددگار ہوں گے۔

جمعیت علماء اتر پردیش کے سیکرٹری مولانا کلیم اللہ خان قاسمی نے کہا آج کی جائزہ میٹنگ کا مقصد تنظیم کی توسیع اور اس کا استحکام دینی مکاتب کا قیام اور جمعیت علماء کی جانب سے ملک و ملت کے لیے تعمیری پروگرام تیار کرنا اسے عملی طور پر زمینی سطح پر لے جانا خصوصاً مسلم اکثریتی علاقوں کی تحصیل، بلاک، اور وارڈ سطح پر یونیٹوں کا قیام کرنا اور انہیں متوجہ کرنا یہ ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ مہمان خصوصی صدر جمعیت علماء اتر پردیش مولانا عبد الرب قاسمی نے کہا کہ مولانا محمود مدنی کی ہدایت پر ہمارا یہ قافلہ پانچ اضلاع کا دورہ کر یہاں حاضر ہوا کہ جمعیت کے اغراض و مقاصد کو زمینی سطح پر لایا جائے جگہ جگہ پہنچ کر جائزہ لیا جائے۔

انھوں نے ضلع جمعیت لکھنؤ کی کارکردگی کی ستایش کرتے ہوے کہا جمعیت علماء کی 100سالہ روشن تابناک تاریخ اور اسکی خدمات ہیں آج جمعیت کو مستحکم اورتوسیع کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا افراد کی طاقت بڑی طاقت ہوتی ہے آج ضرورت ہے اسکو وسیع کیا جائے گھر گھر جاکر جمعیت کا تعارف کرائیں تاکہ ضلعی سطح پر تنظیم کو مستحکم کیا جائے۔ انہوں نے کہا ملک کے حالات غیر شعوری طور پر دینی مکاتب کے قیام کا تقاضا کر رہے ہیں آج ہمارے بچوں کے ایمان کے تحفظ کا مسئلہ درپیش ہے اسکے لیے بڑی تعداد میں مسجدوں اور محلوں میں دینی مکاتب کا نظم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لکھنؤ ایک ذرخیز شہر ہے۔ ضلع جمعیت کے ذمہ دار حضرات اپنی استعداد، قوت اور صلاحیتوں کے ساتھ تعمیری سرگرمیوں کے ساتھ صوبہ اترپردیش کے لیے نمونہ بن سکتے ہیں۔
انجمن اصلاح المسلمین، ممتاز واسلامیہ کالج کے سیکریٹری اطہر نبی نے کہا کہ آج کے حالات میں ان بے گناہ گار مسلمانون کو کئی کئی سال جیلوں اور عدالتوں کیے چکر سے گزرتا پڑا جن کا قصور یہ تھا کہ وہ مسلمان ہیں یا مسلمانوں کے لیے ہمدردی رکھتے ہیں جمعیت علماء ہند نے ان بے گناہ مسلمانوں کو رہائی دلانے جس منظم طریقے سے انہیں قانونی مدد کی انھیں قید و بند کی صعوبتوں سے نجات دلائی وہ قابل قدر اور ستائش ہے۔ انہوں نے جمعیت کو لکھنؤ میں مزید فعال بنانے کے لیے متحدہ کوشش کی ضرورت پر زور دیا۔
جمعیت کے سرپرست مولانا عبد العلی فاروقی نے کہا جمعیت لکھنؤ کے بہت سے کاموں میں ایک اہم کام ائمہ مساجد کی تربیت اور ہر مسجد میں تربیت یافتہ عالم امام کی تقرری اور ان کے اخراجات کے لیے مساجد کے ذمہ داروں سے ان کے لیے معقول خرچ کا بندوبست کرنے کی مہم شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی تنظیم کو چلانے کے لیے وسائل کو بڑھانے پر صوبہ کے ذمہ داروں کو بھی سوچنا ہوگا انہوں نے وسائل کو بڑھانے پر بھی زور دیا۔ صدر جلسہ سید محمد وزین نے کہا آج کا مجمع گواہ ہے کہ لکھنؤ جمعیت محدود وسائل میں بھی نمایاں کام کر رہی ہے۔ صوبہ کی ہدایتوں کو سامنے رکھکر تحصیل ، بلا ک ، وارڈ سطح پر کمیٹیوں کی تشکیل تین مہینے کے اندر کی جائے گی۔
اراکین اور شرکاء حضرات نے مختلف وارڈوں میں کمیٹی تشکیل کرنے کے وعدے کیے۔تعزیتی قرادادمیں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی و سیکرٹری ظفریاب جیلانی کے انتقال کو ملت کا خسارہ قرار دیا ان کے و دیگر مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ نماز عشاء کے بعد میزبان محمد فاروق نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ مولانا عبد العلی فاروقی کی دعا پر جلسہ اختتام ہوا۔ جلسہ میں اراکین عاملہ کے علاوہ معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details