ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں جمعیتہ علماء ہند مظفرنگر کے ذمہ داران نے جمعیتہ علماء ہند (Jamiat Ulema-e-Hind) کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی (Maulana Arshad Madani) کو آل مسلم پرسنل لا بورڈ (All India Muslim Personal Law Board) کا سینئیر نائب صدر منتخب کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (All India Muslim Personal Law Board) کے اجلاس کے دوران مولانا رابع حسنی ندوی کو مسلم پرسنل لا بورڈ کا صدر اور جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔ اس اجلاس میں دیگر عہدوں کا بھی انتخاب کیا گیا۔
اس سلسلہ میں جمعیۃ علماء اترپردیش کے نائب صدر مولانا نذر محمد قاسمی اور جمعیۃ علماء ضلع مظفرنگر کے صدر مولانا قاسم اور ضلع کے جنرل سیکریٹری مولانا مکرم علی قاسمی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اہم فیصلہ ہے جو قوم و ملت کے حق میں ہے۔
وہیں، مولانا عمران حسین پوری اور جمعیۃ علما بڈھانہ کے شہر صدر حافظ شیردین نے ارشد مدنی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مولانا کو اس عہدے کے لیے منتخب کرنا انتہائی خوشی کی بات ہے۔