اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند میں جمعیۃالعماء کی جانب سے آج سے دو روزہ اجلاس کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔ دیوبند کے عید گاہ کے میدان منعقد اس اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت حال سمیت متعدد اہم اور غیر معمو لی مسائل پر غور وفکر کے بعد تجاویز پاس کی جائیں گی۔ Jamiat Ulema-i-Hind Convenes two-Day Meeting۔
جمعیة العماء کے ذمہ داران کا کہناہے کہ اس دو روزہ اجلاس میں پانچ ہزار سے زائر مسلم رہنماؤں کے شرکت کا امکان ہے۔ جمعیة العلمائے ہند کے اس دو روزہ اجلاس کے لئے قاسم پورہ روڑ پر واقع عید گاہ کے میدان میں تقریباً دو ہزار لوگوں کی بیٹھنے کے لئے ایک اے سی پنڈال تیار کیا گیا ہے۔
جمعہ کے روز جمعیۃ کے کار کنان پورے دن تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لئے مصروف نظرآئے ۔ورکنگ کمیٹی کے اس اجلاس میں ملک بھر سے جمعیة العلماء سے منسلک مجلس منتظمین کے ارکان شرکت کریں گے ۔ اس دور وزہ اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے جمعہ کی صبح سے ہی مہمان دیوبند پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ۔بتایا جارہا ہے کہ اس دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت حال اور گیان واپی مسجد سمیت پورے ملک میں متعدد مذہبی مقامات کو لیکر پیدا کئے جانے والے تنازعات ،کامن سول کوڈ،مسلم وقف بورڈ،اور مسلمانوں کی تعلیمی صورتحال سمیت متعدد امور پر غو رو خوض کیاجائیگا۔