اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jamiat Ulema Appeals to the People: سوشل میڈیا پر جاری افواہوں پر جمعیت علمائے ہند کی جانب سے وضاحت

جمیعت علماء ضلع مظفرنگر کے ذمہ داران و دانشوران قوم سے اپیل کرتے ہیں ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں چاک و چوبند رہیں اور ایسے لوگوں پر نگاہ رکھیں جو غلط افواہ اور جھوٹی خبریں پھیلا کر کے لوگوں کو گمراہ کر کے کہیں جمع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ Jamiat Ulema Appeals to the People

سوشل میڈیا پر چل رہی غلط افواہوں سےمتعلق جمعیت علمائے ہند کی عوام سے اپیل
سوشل میڈیا پر چل رہی غلط افواہوں سےمتعلق جمعیت علمائے ہند کی عوام سے اپیل

By

Published : Jun 10, 2022, 1:19 PM IST

کانپور تشدد کے بعد ایک بار پھر سے ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 10 جون کو نماز جمعہ کے بعد سوشل میڈیا پر چل رہی احتجاجی مظاہروں کی افواہیں سرگرم ہیں۔ کچھ افواہیں جمعیت علمائے ہند کے نام سے بھی سوشل میڈیا پر پر وائرل ہو رہی ہیں جن کو لے کر جمعیت علمائے ہند کے ریاستی سیکریٹری قاری ذاکر حسین نے ان خبروں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جانب سے سوشل میڈیا پر کسی طرح کی احتجاجی مظاہرے کی کوئی بھی اپیل نہیں کی گئی ہے ۔ Jamiat Ulema Appeals to the People

سوشل میڈیا پر چل رہی غلط افواہوں سےمتعلق جمعیت علمائے ہند کی عوام سے اپیل

انہوں نے کہا کہ نہ ہی کوئی اس طرح کا پروگرام رکھا گیا ہے جمیعت علماء ضلع مظفرنگر ضلع کے ذمہ داران و دانشوران قوم سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں چاک و چوبند رہیں اور ایسے لوگوں پر نگاہ رکھیں جو غلط افواہ اور جھوٹی خبریں پھیلا کر کے لوگوں کو گمراہ کر کے کہیں جمع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور جمیعۃعلماء ضلع مظفر نگر کے عہدیداران و کارکنان اپنے اپنے علاقے پر خاص طور پر جمعہ کی نماز کے وقت مسجدوں کی نگرانی کریں تاکہ لوگ سڑکوں پر نہ جائیں تو وہی جمعہ کی نماز کو لے کر ضلع انتظامیہ بھی پوری طرح سے مستعد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Prophet Muhammad Remarks Row: توہین مذاہب کو لے کر سخت قانون سازی کی ضرورت، دارلعلوم دیو بند

ضلعی انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کے اعلی افسران سڑکوں پر مسلسل گشت کر رہے ہیں اور کسی کو بھی کسی طرح کی ماحول بگاڑنے نہیں دیا جائے گا۔ ضلع میں ڈرون کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details