اردو

urdu

ETV Bharat / state

غازی پور بارڈر پر پہنچا جمعیت کا وفد، کسانوں کی حمایت کا اعلان

دارالحکومت دہلی کے سرحدی علاقے غازی پور بارڈر پر آج جمعیت علماء ہند کے ایک وفد نے بھارتیہ کسان یونین کے صدر راکیش ٹکیت سے مل کر اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

jamiat ulema hind support farmers agitation
غازی پور بارڈر پر پہنچا جمعیت کا وفد، کسانوں کی حمایت کا اعلان کیا

By

Published : Dec 1, 2020, 7:26 PM IST

اسی سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو جمعیت علماء ہند کے قومی سیکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے بتایا کہ جمعیت علماء ہند کے تمام کارکنان کسانوں کی مدد کے لیے سڑکوں پر ہیں اور جس راستے سے بھی کسان گزر رہے ہیں وہاں ان کی ضروریات کا خیال کرتے ہوئے انہیں ضروری اشیا مہیا کرائی جا رہی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے لیے اگر ضرورت پڑی تو مساجد اور گھروں کو بھی کھولا جائے گا۔

حالانکہ دہلی بارڈر کے آس پاس کی مساجد کی جانب سے اس طرح کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ مساجد سے کسانوں کے لیے کھانے پینے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

کسانوں نے کمیٹی بنانے کی حکومت کی تجویز کو مسترد کیا


وہیں جمعیت علماء ہند کے سینئر رکن مولانا آزاد نے بتایا کہ مولانا محمود مدنی کی جانب سخت تاکید ہے کہ جتنے بھی کسان سڑکوں پر اپنے حق کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔ ان کی مکمل مدد کی جائے اسی لیے ہم پھل وغیرہ لیکر غازی پور بارڈر پر پہنچے ہیں تاکہ مولانا محمود مدنی کے حکم کی تعمیل کرسکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details