مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے قصبہ بڈھانہ میں چلچلاتی گرمی کے پیش نظر جمعیت علماء ہند بڈھانہ کی جانب سے گزشتہ روز جمعرات کو مین بازار پر واقع قریشیوں کی پوليا پر میٹھا ٹھنڈا شربت تقسیم کرنے کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ شربت پینے کے لیے کار اور موٹر سائیکل سواروں نے اپنی گاڑیاں روک کر ٹھنڈے شربت کا مزہ لیا اور راحت محسوس کی۔ شربت تقسیم کیمپ کا اہتمام جمعیت علماء ہند کے سکریٹری محمد نوید فریدی کے خصوصی تعاون سے کیا گیا۔
اس دوران شہر صدر حافظ شیر دین اور ضلع سیکرٹری و ضلعی میڈیا انچارج محمد آصف قریشی نے کہا کہ شدید گرمی ہے۔ لو سے لوگوں کا برا حال ہے۔ ایسے میں راہگیروں کو ٹھنڈا پانی پلانے سے سکون ملتا ہے۔ اس شدید گرمی میں کسی پیاسے کو پانی پلانا بہت بڑا ثواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خاطر ایسے چلچلاتی ہوئی گرمی میں ٹھنڈے شربت کے کیمپ لگائے جائیں جس سے آنے جانے والے لوگو اور مسافروں کو گرمی سے راحت مل سکے۔