مظفر نگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں جمعیت علمائے ہند کے ریاستی سیکرٹری ذاکر حسین نے یو سی سی یکساں سول کوڈ کو لے کر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اس ملک میں مختلف ثقافت ،مختلف زبانیں ہیں۔ آپ ہر سو سے ڈیڑھ سو کلومیٹر کے بعد تبدیلی پائیں گے تو اپ کس طریقے سے یکساں سول کوڈ کو لاگو کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ یہ سمجھ سے پرے کی بات ہے۔ آپ پہاڑوں پر جائیں گے تو وہاں کا کلچر الگ ہے۔ اپ پنجاب جائیں گے وہاں کا کلچر الگ ہے ۔یہاں تک دیوی دیوتاؤ کے پوجنے کا طریقہ بھی الگ الگ ہے۔اسی کے اعتبار سے کلچر ہے۔ یہ مسئلہ صرف ایک کمیونٹی کا نہیں ہے یہ تو ملک میں جتنے طبقات ہیں ان کے لیے ایک مسئلہ ہے اور یہ اگے جا کر بڑی پریشانی بنے گا تو اچھا یہ ہوگا کہ اس پر حکومت دوبارہ سے غور و فکر کرے۔