مظفّر نگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں جمعیۃ علماء تحصیل کھتولی کی ایک اہم میٹنگ بنگلے والی مسجد میں منعقد ہوئی جس کی صدارت جمعیت علماء ضلع مظفرنگر کے صدر مفتی محمد بنیامین قاسمی نے کی اور نظامت کے فرائض مفتی عبدالقادر قاسمی ناظم جامعہ انوارالعلوم موضع بہاری اور مفتی محمد مجیب پھلتی نے انجام دیے۔
میٹنگ میں پوری تحصیل میں درجن بھر مکاتب کو قائم کرنے اور اسکاؤٹ اینڈ گائڈ کیمپ کے انعقاد کی تجویز منظور ہوئی۔اس موقع پر مفتی محمدبنیامین قاسمی نے کہا کہ جمعیت علماء اکابرعلماء دین کی جماعت ہے جو ہمیشہ قوم و ملت کی خدمت میں پیش پیش رہتی ہے۔ جب بھی قوم و ملت کو کسی بھی دشواری یا پریشانی کا سامنا در پیش ہو تو ہماری تنظیم آگے آتی ہے۔انہوں نے تمام حاضرین سے اپیل کی کہ اس وقت نئے ووٹنگ لیسٹ بنائے جا رہے ہیں جن بچے یا بچیوں کی عمر اٹھارہ سال کو تجاوز کر گئی ہے۔ وہ ان کے نام ووٹنگ فہرست میں درج کروائیں۔ ووٹر بیداری مہم کو چلائی جائے۔